نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

لندن(آن لائن)انگلینڈ کی کرکٹ دی ہنڈریڈ پلیئر ڈرافٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی دھوم ہے، وہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔برمنگھم فونکس نے نسیم شاہ کو ایک لاکھ 25 ہزار پاونڈز کے عوض حاصل کرلیا۔نسیم شاہ ایک لاکھ 25 ہزار پاونڈز کی مہنگی ترین کیٹیگری میں آنے والے پہلے پاکستانی ہیں اور ان کا پاکستانی کرنسی میں معاوضہ تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے ہوگا۔پاکستان کے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی بھی دی ہنڈریڈ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ عماد وسیم کو ٹرینٹ راکٹس نے ایک لاکھ پاونڈز میں حاصل کیا جبکہ ویلش فائر نے شاہین شاہ آفریدی کو مسلسل دوسرے سیزن میں سائن کیا ہے، فاسٹ بولر شاہین کو بھی ایک لاکھ پاونڈز معاوضے پر سائن کیا گیا ہے۔حارث روف کو ویلش فائر اور اسامہ میر کو مانچسٹر اوریجنل نے ڈرافٹ سے اسکواڈ میں برقرار رکھا تھا۔