پی ایس ایل میڈیا رائٹس کی نیلامی،عدالت نے چیئر مین پی سی بی سمیت دیگرکو نوٹس جاری کردیے

لاہور(آن لائن) پی ایس ایل 9 کی میڈیا رائٹس کی نیلامی کیخلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، عدالت نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 9 کی میڈیا رائٹس کی نیلامی کیخلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے کی۔درخواست پی ٹی وی ورکر یونین نے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کی مالیت 7 ارب 35 کروڑ روپے تھی جب کہ اسے غیر قانونی طور پر 6 ارب 30 کروڑ روپے میں نیلام کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پی ایس ایل میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے۔ بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی سی بی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔