کراچی کنگز والے نہیں کھلاتے تھے تو میں نے کبھی شکوہ نہیں کیا، رضوان

ملتان(آن لائن)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز والے اگر مجھے نہیں کھلاتے تھے تو میں نے کبھی اس چیز کا شکوہ نہیں کیا۔محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب کو سب کی خوبیوں اور خامیوں کا علم ہوتا ہے، شان مسعود ملتان سلطان کی ٹیم کی کافی چیزیں جانتے ہیں، ہماری اس بار نئی مینجمنٹ ہے اور ہم نے مختلف پلانز بنائے ہیں۔رضوان نے کہا کہ ملتان سلطان کے جتنے کھلاڑی ہیں انہیں ان کی مرضی سے ریلیز کیا ہے، امید ہے اس پی ایس ایل سے وہ کھلاڑی ملیں گے جس کی پاکستان ٹیم کو ضرورت ہے، فیصل اکرم اچھے اسپنر نظر آئے ہیں۔