لاہور(آن لائن)سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث روف کو فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔مقامی ٹی وی چینل پر ایک تبصرے کے دوران سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ، دورہ نیوزی لینڈ اور آج لاہور قلندرز کیلئے کھیلتے ہوئے بھی اپنی بالنگ لائن پر مشکلات کا شکار رہے، یہ وہ حارث روف نہیں جنہیں ہم جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک حارث روف سمیت دیگر پاکستان پلئیرز ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے، اپنی بالنگ، بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانے میں ناکام رہیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹ ہی اصل فاونڈیشن ہے جہاں سے بالرز اور بیٹرز نکھر کر سامنے آتے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا پہلا میچ کل کھیلا گیا تھا، جہاں حارث روف نے 3 اوورز میں 12.66 کی اوسط سے 38 رنز لٹائے تھے۔
Load/Hide Comments



