اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فیصلہ سازوں کے آگے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا! ایک ہوجاو۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے 2024 کے عام انتخابات سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے لکھا کہ عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آگیا ہے، اس کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر ملک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔ پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے، اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کرسکتا۔سابق کپتان نے مزید لکھا کہ خدارا! اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کے لیے سب ایک ہو جاو۔عام آدمی ہر روز کی ایک نہی کہانی سے تنگ آگیا ہے اسکا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر ملک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے اب یہ وطن اب مزید صدمے برداشت نہیں کر سکتا۔ خدارا ااپنی آنے والی نسلوں خیال رہے کہ 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کے موقع پر شاہد آفریدی نے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کی تصویر ایکس پر شیئر کی تھی۔ انہوں نیاین اے 236 کراچی میں ووٹ اپنا کاسٹ کیا تھا۔
Load/Hide Comments



