انٹرنیشنل لیگ، ٹی20میں اعظم خان اورمحمدعامرنے دھوم مچادی

لاہور(آن لائن)انٹرنیشنل لیگ(آئی ایل)ٹی20میں پاکستانی کھلاڑی اعظم خان اورمحمدعامرنیدھوم مچادی۔تفصیلات کیمطابق پاکستانی کرکٹرانٹرنیشنل کرکٹ لیگ میں کامیابی کیپنجیگاڑھ رہیہیں،جس کیباعث ان کی بیٹنگ اوربولنگ کیخواب چرچیہورہیہیں۔دبئی میں جاری آئی ایل ٹی20 میں ڈیزرٹ وائپرز میں شامل اعظم خان نے صرف 20 گیندوں پر ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔گلف جائنٹس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اعظم خان نے4 چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔اعظم خان کی یہ پرفارمنس ایونٹ کی تیز ترین نصف سنچری بن گئی ہے۔دوسری طرف ڈیزرٹ وائپرز میں ہی شامل پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پاکستانی پلیئرز کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔