پی سی بی کی جانب سے محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا نائب کپتان مقرر کردیاگیا

اسلام آباد (آن لائن) پی سی بی کی جانب سے محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا نائب کپتان مقرر کردیاگیا۔ اس سے قبل شاداب خان نائب کپتان تھے۔ شاداب خان کی ناقض پرفارمینس اور ٹیم سے ڈراپ ہونے پر نائب کپتانی چھن جانے کے بعد محمدرضوان دورہ نیوزیلینڈ پر نائب کپتان مقرر کر دیا گیا۔ شاہین شاہ آفریدی ٹی ۲۰ ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ ذرائع کے مطابق محمد رضوان، بابراعظم دورہ نیوزیلینڈ پر اوپننگ کریں گے۔ صائم ایوب تیسرے، فخرزمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔افتخار احمد پانچویں، اعظم خان چھٹے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ پاکستان کے اہم اور سینیئر کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی سیریز کے آغاز میں آرام نہیں کروائیگا۔ پاکستان کی ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کی صورت میں سینیئر کھلاڑیوں کو آرام کروایاجائیگا۔ قومی سکواڈ نیوزی لینڈ پہنچ چکا ہے جہاں ۱۲ جنوری سے پانچ ٹی ۲۰ میچز کھیلنا ہیں۔