ریڈ زون میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی بنائی گئی نئی عمارت خستہ حالی کا شکار ہوگئی

اسلام آبا د(آن لائن)ریڈ زون میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی بنائی گئی نئی عمارت خستہ حالی کا شکار ہوگئی،ایڈمن بلاک کے باہر سے جانے والے راستے میں لگی ٹائلز کے ٹکڑے اچانک گر گئے،ٹائلز کے ٹکڑے گرنے کے وقت کوئی بھی نیچے موجود نہ تھا،ہائیکورٹ کی نئی عمارت کی تعمیر پر سوالات اٹھ گئے،اسلام آباد ہائی کورٹ نئی عمارت میں مئی کے مہینے میں منتقل ہوئی تھی.