اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس قاضی فائزعیسیی موسم سرماکی تعطیلات گزارنے کے بعدآج پیر یکم جنوری 2024کودوبارہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پرمختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسی ترکی تعطیلات گزارنے کے لیے گئے تھے اور ان کی عدم موجودگی میں سینئرترین جج جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے طورپرفرائض سرانجام دیے۔اس دوران اہم ترین معاملات بھی زیر سماعت کرتے رہے اس دوران کئی اہم ایشوزبھی زیر بحث آئے تاہم انھوں نے پی ٹی آئی سے متعلقہ مزیداہم ترین معاملات پر بنچ میں ایک جج کی کمی کی وجہ سے سماعت نہیں کی،چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی واپس آچکے ہیں اوروہ رواں ہفتے کئی اہم ترین مقدمات کی سماعت کریں گے۔اور تین رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے سول،فوجداری،ٹیکس معاملات،سمیت دیگرمختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔
Load/Hide Comments



