لاہور(آن لائن)نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہیرنگ روڈ منصوبہ پنجاب کا سب سے بڑا منصوبہ ہے،ایف ڈبلیو او نے منصوبے پر 12 فیصد کام کر لیا ہے، منصوبہ دو اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔38 کلو میٹر کی طویل منصوبہ ایک عرصے سے تاخیر کا شکار تھا۔نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے رنگ روڈ منصوبے کے جائزے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رنگ روڈ منصوبہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے بہت ضروری ہے۔کہچری چوک منصوبے پر بھی کام کا آغاز کیا جائے گا۔پانی کا مسئلہ راولپنڈی کے لیے کافی سنگین ہے جس پر کمشنر راولپنڈی نے بہت کام کیا۔10 سالوں کی پروموشن ایک طرف ہے اور گزشتہ 10 ماہ کی پروموشن ایک طرف ہے۔انہوں نے مزید کہا ہماری کوشش ہے کہ منصوبوں کو مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کیا جائے۔ددوچہ ڈیم دو سال کا منصوبہ ہے، اس سے پہلے ہم اس منصوبے کو مکمل کریں گے۔غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا۔ نگراں وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا الیکشن کے حوالے سے تمام ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہے، سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم ہر کسی کا حق ہے، تمام سرکاری ہسپتالوں کے حوالے سے کام بھی جاری ہے۔ امید کرتے ہیں کہ آئندہ آنے والی حکومت ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھے گی وزیر اعلٰی پنجاب نے رنگ روڈ منصوبے کے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ایف ڈبلیو او کے برگیڈئیر عامر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رنگ روڈ منصوبے پر بریفنگ دی۔کمشنر راولپنڈی اور نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے رنگ روڈ منصوبے کے ترقیاتی کام کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
Load/Hide Comments



