مخدوم فیصل صالح حیات نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی

جھنگ(آن لائن) سابق وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ شہباز شریف نے جھنگ (شاہ جیونہ) میں مخدوم فیصل صالح حیات کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں شکر گزارہوں کہ مخدوم فیصل صالح حیات ے ن لیگ میں شمولیت کی ہماری دعوت قبول کی ان کو ن لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں مخدوم احب اور ان کے گروپ کی ن لیگ کی شمولیت سے ن لیگ جھنگ میں مضبوط ہو گی،ہم نے نئے سفر کا آغاز کیا ہے ہم ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، شاہ جیونہ میں حاضری دے کر خوشی ہوئی، ملک بھر میں الیکشن مہم چلائیں گے.