اسلام آباد (آن لائن) پاک بحریہ اور عمان کی رائل بحریہ کی خلیج عمان میں دو طرفہ بحری مشق ثمرالطیب 2023 اختتام پذیر ہو گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں دونوں بحری افواج کے بحری جہازوں, فضائی اثاثوں اور اسپیشل سروس گروپس نے شرکت کی،مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت، فاسٹ اٹیک کرافٹ پی این ایس قوت اور دونوں ممالک کے ہوا اثاثوں نے حصہ لیا۔ مشق ثمرالطیب 2023 مختلف نوعیت کے روائتی اور غیر روائتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ آپریشنز پرمشتمل تھی۔ دو طرفہ مشق ثمرالطیب-2023 کے دوران اینٹی ایئر، اینٹی سرفیس وارفیئر اور انسداد دہشت گردی کی مشقوں سے متعلق میری ٹائم آپریشنز کی مشق کی گئی مشق ثمرالطیب سے پاکستان اور عمان کی بحری افواج کے مابین ہر دو سال بعد باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام، علاقائی امن اور استحکام کا قیام ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس مشق میں شمولیت پاک بحریہ کی جانب سے علاقائی استحکام، بین الاقوامی تعاون اور بحری صلاحیتوں کے فروغ کیلئے کیے گئے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مشق “ثمرالطیب”سے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔
Load/Hide Comments



