لاہور(آن لائن)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے۔ شاداب خان پاؤں کی انجری کا شکار ہیں اور ان کی انجری بہتر ہونے میں مزید چار ہفتے درکار ہوں گے۔شاداب خان 3 دسمبر کو یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی پر سیالکوٹ کے خلاف کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے، کراچی میں نیشنل ٹی20 میچ میں فیلڈنگ کے دوران شاداب خان کا پاؤں مڑ گیا تھا جس کے بعد انہیں پیٹھ پر بٹھاکر گرا ؤ نڈ سے باہر لے جانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات پر ناراض بھی ہوا کہ زخمی کھلاڑی کو اسٹریچر کے بجائے ساتھی کرکٹر کندھے پر کیوں لے کر گئے؟ جب کہ تمام میڈیکل سہولتیں موجود تھیں۔ واضح رہیکہ پاکستان ٹیم جنوری 2024 میں نیوزی لینڈ میں 5 ٹی 20 میچ کھیلے گی اور پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
Load/Hide Comments



