سردی کی چھٹیوں میں میٹرو اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا و طالبات کیلئے مفت سفری سہولت ختم

لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے سردی کی چھٹیوں کے سبب میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا و طالبات کیلئے مفت سفری سہولت کو ختم کردیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کا کہنا ہیکہ موسم سرما کی چھٹیاں شروع ہوگئی ہیں جس کے سبب میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا و طالبات کیلئے مفت سفری سہولت تاحکم ثانی ختم کردی گئی ہے جس کا اطلاق فوری کردیا گیا ہے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا وطالبات کیلئے مفت سفر کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہونے والی چھٹیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔احمد جاوید قاضی کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں کے اختتام پراس سہولت کے دوبارہ اجرا کا فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی۔