لاہور(آن لائن)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ہمایوں اختر خان نے آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور دونوں قائدین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین نے ہمایوں اختر کو پارٹی مفلر پہناتے ہوئے آئی پی پی میں خوش آمدید کہا۔ بعدازاں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین، صدر علیم خان، سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ؎ہمایوں اختر نے کہا کہ شہید جرنیل کا بیٹا ہوں پی ٹی آئی میں رہنا ممکن نہیں تھا،تمام ساتھی دوبارہ اکٹھے ہورہے ہیں آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ جہانگیر ترین،علیم خا ن سمیت دیگر ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیا،جہانگیر ترین بڑے علیم خان چھوٹے بھائی ہیں،9مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے علحیدگی کا فیصلہ کر لیا تھا، کوشش ہوگی ملک کو غربت اور بیروزگاری سے چھٹکارا دلائیں، عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین کے شانہ بشانہ چلوں گا،9مئی کو شیہدوں کے مجسموں کو جلایا گیا،جہانگیر ترین نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو نہیں دبایا جارہا،ہمایوں اختر پرانے ساتھی ان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ہمار ا مشن ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے، جب سب اکٹھے ہونگے تو ملکی معیشت مستحکم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلا ماحول ہے الیکشن ہو ں گے توعوام کی رائے کھل کر سب کے سامنے آجائیگی۔
Load/Hide Comments



