اسلام آباد پولیس کا بغیر تربیت اسلحہ لائسنس نہ دینے کا اعلان

اسلام آباد(آن لائن)آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمند حضرات کو وفاقی دارالحکومت کی پولیس تربیت دیگی۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کی جانب سے اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو تین دن کی ٹریننگ دی جائے گی، لائسنس کے خواہشمند افراد کو وفاقی پولیس کی شوٹنگ رینج میں اسلحہ چلانیکی تربیت دی جائے گی۔اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ صرف تربیت حاصل کرنے والوں کو اسلحہ لائسنس جاری کیا جائے گا، بغیر تربیت کسی کو اسلحہ رکھنیکا لائسنس نہیں دیا جائے گا۔