اسلام آباد (آن لائن) عالمی بینک نے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے ممکنہ اصلاحات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔جاری رپورٹ میں عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش چھ بڑے مسائل کی نشاندہی کر دی۔پاکستان کو ہیومن کیپٹل کے بحران کا سامنا ہے،دستیاب انسانی وسائل کا کم استعمال پیداوار اور ترقی کو متاثر کر رہا ہے، پاکستان میں 5 سال سے کم عمر 40 فیصد بچے سٹنٹنگ کا شکار ہیں، پاکستان میں دنیا میں سب سے زیادہ 2 کروڑ سے زیادہ بچے سکول سے باہر ہیں، دس سال سے کم عمر کے 79 فیصد بچے پڑھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں، پاکستان کو بلند مالی خسارے کا سامنا ہے، مالی سال 2022 کے اختتام تک مالی خسارہ 22 سال کی بلند ترین شرح 7.9 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زمے قرضے مقررہ قانونی حد سے زیادہ 78 فیصد کی بلند شرح پر ریکارڈ، پالیسیوں میں عدم تسلسل کی وجہ سے سرمایہ کاری اور برآمدات کا فقدان ہے، پاکستان کا زرعی شعبہ غیر پیداواری اور جمود کا شکار ہے، پاکستان میں زرعی شعبے کا جی ڈی پی میں حصہ 23 فیصد ہے، زرعی شعبہ 40 فیصد لیبر فورس کو روزگار فراہم کرتا ہے، توانائی کا شعبہ ناقابل انحصار اور معیشت پر بھاری ہے، توانائی شعبے میں گردشی قرضہ مالی مشکلات پیدا کر رہا ہے، پاکستان کا سرکاری شعبہ غیر موئثر ہے، پالیسی فیصلوں کا محور زاتی مفادات ہیں۔
Load/Hide Comments



