حیدر آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ جماعت انتخابات کیلئے تیار ہے، قوم کے پاس جے یو آئی کا متبادل نہیں ہے، پاکستان میں اسرائیل نواز جماعت کو شکست دی،اسرائیلی مظالم حد سے بڑھ چکے، عالمی تنظیمیں خاموشی تماشائی بنے ہوئے ہیں، امتمسلمہ کو بیدار ہونا ہوگا ، کراچی میں تاریخ ساز طوفان الاقصیٰ کانفرنس ہوگی۔ ان خیالات انہوں نے حیدر آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم حد سے بڑھ چکے ہیں عورتوں اور بچوں کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے امت مسلمہ غفلت کا چادر اوڑھے سوررہا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی تنظیمیں کتے کے مرنے پر بھی احتجاج کرتی ہے مگر فلسطین کے مظلوم مسلمان ان کو نظر نہیں آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک برطانیہ امریکہ کی ایماء پر اسرائیلی مظالم جاری ہے اس وقت دنیا کی بدترین دہشتگردی اور کارپٹ بم سے مسلمانوں پر ظلم وستم جاری ہے اسلامی دنیا کب نیند سے بیدار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام انتخابات کیلئے ہمہ وقت تیار یے لیکن بہتر ہوتا کہ بلوچستان میں سردی کے پیش نظر تاریخ کو آگے یا پیچھے کیا جاتا ہے لیکن پھر بھی جے یو آئی کی انتخابات میں بھر پور تیاری ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف وشفاف انتخابات ہی مسائل کا حل ہے۔
Load/Hide Comments



