سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار کے درمیان جلد ملاقات کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، ناراض لیگی رہنماوں کے آپس میں رابطے شروع ہوگئے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے ملاقات میں سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے ایک بار پھر سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔چوہدری نثار اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان رابطہ ہوا۔شاہد خاقان عباسی کا آئندہ عام انتخابات سے دور رہنے کا عندیہ دیا تھا۔