تمہاری فسطائیت،ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جارہا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن)وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فسطائیت، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے تا کہ آئندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے، جمعرات کے روز عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کا کہناتھا کہ بندوبست کیا جارہا ہے کہ آئندہ کوئی بھی ریاست پر حملہ آور نہ ہو، شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہیں کر سکے گا،انہوں نے کہا کہ تم نے لوگوں کی بیٹیوں کے گھروں پر حملے کرائے،تم نے لوگوں کی بیٹیوں کو والدین کے سامنے گرفتار کیا،لوگوں کی بہنوں کو گھسیٹا لیکن پھر بھی کوئی تمہاری طرح اس ملک پر حملہ آور نہیں ہوا، ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم نے ملک اور عوام کو سزا دی، نہ ملکی معیشت کو چھوڑا، نہ عوام کے روزگار کو چھوڑا، نہ عوام کی روٹی کو چھوڑا، بندوبست ہو رہا ہے تاکہ پاکستان کی تاریخ میں آئندہ کوئی یہ کوشش نہ کر سکے جو تم نے کی،بندوبست ہو رہا ہے کہ آیندہ کسی کو یہ ملک دشمنی کرنے کی جرات نہ ہو۔