اسلام آباد(آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے اپنا دور ہ امریکہ منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کا دورہ امریکہ ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کیا گیا،وزیر خزانہ نے دس اپریل سے عالمی بنک اور آئی ایم ایف کی بہار اجلاسکرتا تھی، اپنے دورہ امریکہ کے دوران یو اے ای حکام سے بھی ملاقاتیں کرنا تھیں۔ذرائع کے مطابق یو اے ای حکام سے ملاقاتوں کو ابھی کوئی شیڈول دوبارہ ترتیب نہیں دیا گیاِ، عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں پاکستانی وفد شرکت کرے گا اس وفد میں سیکریٹری خزانہ اور اقتصادی امور شرکت کریں گے جبکہ گورنر ا سٹیٹ بنک بھی مریکہ جائیں گے۔ پاکستانی وفد آئی ایم ایف حکام سے قرض پروگرام کی بحالی پر بات چیت کرے گا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان حکومت کی طرف سے سستا پٹرول سکیم پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔ آئی ایم ایف کو ابھی تک پاکستان کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ کی تصدیق نہیں ہو رہی.
Load/Hide Comments



