سیاستدانوں کو جمہوری، سیاسی اور سماجی طور پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے منصفانہ اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو جمہوری، سیاسی اور سماجی طور پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے منصفانہ اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے، آئین پاکستان میں درج سنہری اصولوں پر عمل کرکے ملک کو سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل سے نکالا جا سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انکی 44 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے کرتے ہوئے کیا،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کا متفقہ آئین اور ناقابل تسخیر دفاع شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ولولہ انگیز وڑن کا مرہون منت ہے،ذوالفقار علی بھٹو ایک ایسے رہنما تھے جنہوں نے پاکستانی عوام کی امنگوں کی بہترین ترجمانی کی،ان کی عظیم ذہانت، ہمت، بہادری اور ولولہ انگیز ویژن کے حامل شخصیت تھے، انہوں نے غریب، پسماندہ اور متوسط طبقات کے حقوق کیلئے انتھک محنت کی، 1973 کے متفقہ آئین کی منظوری کیلئے کلیدی کردار ادا کیا،راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا، عوام کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتے تھے،شہید کا ویژن انکی زندگی اور سیاسی جدوجہد موجودہ دور کی لیڈرشپ کیلئے مشعل راہ ہے۔