( واہ کینٹ )سے ہمارے نمائندے ثاقب علی کے مطابق واہ کینٹ میں ہزاروں افراد کو مفت آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے جس کی زیر نگرانی ا سسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا سلمان اکبر ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ اور ارشد محمود پٹواری موضع واہ کر رہے ہیں واہ کینٹ پولیس کے نوجوان آٹا تقسیم مرکز پر شہریوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ خدمت میں بھی پیش پیش ہے شہریوں کو بلاک فریق آٹے کے 2 2 تھیلے تقسیم کیے جا رہے ہیں شہریوں کی جانب سے سے اطمینان کا اظہار اور غریب عوام نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا جبکہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس افسران الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جب کہ رمضان المبارک کے مہینے میں شہریوں کی خدمت اور حفاظت پولیس کے لئے ایک باعث فخر اور باعث رحمت فریضہ ہے.
Load/Hide Comments



