چیف جسٹس لکھ کر دیں اگر جتھوں کی بات ماننی ہے تو پھر جتھہ بمقابلہ جتھا ہوگا،مولانا اسعد محمود

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لکھ کر دیں اگر جتھوں کی بات ماننی ہے تو پھر جتھہ بمقابلہ جتھا ہوگاعدلیہ کا فیصلہ تھا عمران خان کو عدالت میں پیش کرو لوگ کہتے ہیں کہ ضمانت مل جائے گی عدالت کے احاطے تک آجاتا ہے اور ضمانت مل جاتی ہے فارن فنڈنگ کیس میں ثابت ہوا کہ یہودیوں نے فنڈ دیے بھارتیوں نے فنڈ دیے لیکن سوموٹو نہیں لیا جاتا،الیکشن کے حوالے سے فل کورٹ بینچ بنائیں اور فیصلہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا مولانا اسعد محمود نے کہا کہ بات آئین کے اختیارات کی ہے جو وہ الیکشن کمیشن تو تفویض کرتا ہے یہ کیا ہم صبح شام سن رہے ہیں کہ میں یہ کردوں گا وہ کردوں گا عدالت تو فیصلے دیتی ہیں یہ ہمیں پیغامات دیے جارہے ہیں ججز بنچ سے علیحدہ ہوگئے ہم بھی عدم اعتماد کرتے ہیں صبح سے کہا گیا کہ تو عدم اعتماد نہیں کررہے تھے کہا گیا کہ ہمیں لکھ کر دیں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزراء اعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کے ویژن پر اسمبلی توڑی گئی آئین پاکستان پر عمران خان کی بات کو ترجیح دی گئی اس وقت سوموٹو کیوں نہیں لیا گیا پارلیمان فیصلہ کرے اس ملک کے فیصلے آئین کرے گا یا عمران خان کرے گا جب آپ ایک مجرم کو بلا کر کورٹ میں پیش نہیں کرسکتے پورا ریڈ زون مختلف فورسز سے بھرا ہوا ہے ہم کابینہ کا اجلاس لاہور میں کراتے ہیں یہ کورٹ بھی ایک فیصلہ میران شاہ میں جاکر کرے جب بینظیر شہید ہوئی تو انتخابات ملتوی ہوئے ہمیں مجرموں کے ساتھ بیٹھنے کی تلقین نہ کی جائیجو کردار ہمارے سامنے ذکر کیے جاتے ہیں عدالت مجھے بلائے تاکہ وہ نام لے سکوں کہا گیا کہ فلاں حکومت لے لیں لیکن عمران خان کو تسلیم کرلیں از خود نوٹس لینا ہے تو محمود خان کی صوبائی حکومت ختم کرنے پر لیں پرویز الہٰی کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے پر از خود نوٹس لیں جب عمران خان کی حکومت آئی تو جن پر خود کش حملے ہوئے تھے ان سے سیکیورٹی واپس لی گئی یا قوم کو تحفظ دیا جائے یا ان سب سے سیکورٹی واپس لی جائے ملٹری اسٹبلشمنٹ کا ہاتھ تمہارے سر پر تھا جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ تمہارے سر پر تھا من پسند فیصلے کیے وزارت خارجہ آرمی چیف نے چلائی 25 ہزار ارب قرضہ پچاس ہزار ارب پر لے گئے اگر مزید آزمانا ہے تو کچھ مہینوں کیلئے دوبارہ ہم اپوزیشن بنچز پہ بیٹھ جاتے ہیں جن کا مقصد انتشار تھا آج وہ لوگ خود انتشار کا شکار ہوگئے عدالت سیاسی فیصلہ نہیں کرسکتی عدالت ایگزیکٹو کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی مجھے ایک منصوبہ دینے ایک سال لگتا ہے لیکن عدالت ایک منٹ اڑا دیتا ہے چیف جسٹس اپنے اختیارات استعمال کریں اور انصاف کریں آپ کو شاید وہ باتیں پہنچ رہیں تو گلی کوچوں میں ہورہی ہیں افتخار چوہدری سے لیکر ثاقب نثار تک کو بلایا جائے سب سے پوچھا جائے کہ فلاں فیصلہ کس بنیاد پر کیا شریعت سے متعلق بل پاس کیا مشرف عدالت گئے عدالت نے کہا کہ پورا بل آئین سے متصادم ہے کیا ازخود نوٹس کا اختیار بھی کسی کو ہونا چاہیے از خود نوٹس سے کیا کوئی جج فریق نہیں بن جاتا خدا جانے کس کے کہنے پر یہ کررہے ہیں اور کیوں کررہے ہیں اخلاقی طور پر اس فیصلے سے خود الگ ہو جائیں اس معاملے پر فل کورٹ بلائیں اور فیصلہ کریں جب سے ان سے اقتدار چھینا ہے شاہراہ دستور پر کرتب لگایا گیا چیف جسٹس لکھ کر دیں اگر جتھوں کی بات ماننی ہے تو پھر جتھہ بمقابلہ جتھا ہوگاعدلیہ کا فیصلہ تھا عمران خان کو عدالت میں پیش کرو لوگ کہتے ہیں کہ ضمانت مل جائے گی عدالت کے احاطے تک آجاتا ہے اور ضمانت مل جاتی ہے فارن فنڈنگ کیس میں ثابت ہوا کہ یہودیوں نے فنڈ دیے بھارتیوں نے فنڈ دیے لیکن سوموٹو نہیں لیا جاتا۔قومی اسمبلی اجلاس آج منگل دوپہر دو تک ملتوی کر دیا گیا۔