پشاور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے اپنی پارٹی کا نام تبدیل کرلیا۔تفصیل کے مطابق عائشہ گلالئی پارٹی کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عائشہ گلالئی کی جماعت کا نام جماعت صفہ ہو گا۔یاد رہے کہ 2017 میں عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے نام سے اپنی الگ جماعت بنائی تھی۔
Load/Hide Comments



