انتخابات نہ کرانے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر من گھڑت ہے،مریم اورنگزیب

لاہور (آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے انتخابات نہ کرانے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر جھوٹ قرار دے دی۔جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا و زیر اعظم کی زیر صدارت لاہور میں بڑے اجلاس کی خبر من گھڑت ہے۔من گھڑت، بے بنیاد اور شرانگیز افواہوں کو خبر کا نام نہ دیا جائے۔میڈیا سے گزارش ہے کہ اس معاملے میں وزیر اعظم آفس یا وزارت اطلاعات کی جاری کردہ خبر ہی شائع اور نشر کرے .