لاہور(آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائی کورٹ میں شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کس قانون کے تحت درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور کون سی ایسی صورتحال ہوتی ہے جس بنا پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔ درخواست گزار کا کیس کس کیٹیگری میں فعال کرتا ہے۔وکیل وفاقی حکومت نے موقف دیا کہ شہباز گل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں اور کمشنر اسلام آباد کی استدعا پر شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، یہ معاملہ اسلام آباد کا ہے عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں وکیل۔ شہباز گل نے وفاقی حکومت سے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کر رکھی ہے اور کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں یہ معاملہ زیر بحث آئے گا۔دوران سماعت، رہنما تحریک انصاف شہباز گل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے شہبازگل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دیتے ہوئے شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
Load/Hide Comments



