لاہور (آن لائن) جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری غلام مرتضیٰ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ کے کیس کی سماعت کی عدالت نے ایف آئی اے کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ فاضل عدالت نے محمد خان بھٹی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ایف آئی اے تفتیشی افسر کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے کیس پر سماعت کی۔ محمد خان بھٹی کی جانب سے صدر لاہور بار رانا انتظار حسین نے دلائل پیش کئے۔ ایف آئی اے نے محمد خان بھٹی کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Load/Hide Comments



