عمران خان نے رانا ثنا اللہ کے بیان کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ رانا ثنا اللہ کا بیان کھلم کھلا دھمکی آمیزہے،گھناونے منصوبے کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتاہے،اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روکا جائے۔درخواست میں اسلام آباد پولیس کے حکام کو فریق بنایا گیاہے.