اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ آئیں گے اور مقدمات کا سامنا کریں گے،ہائیکورٹ چیف جسٹس سے درخواست کی ہے عمران خان کو خطرہ ان کی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت دی جائے گی، مقدمات کی تعداد دیکھ لیں تو پتا لگ جاتا ہے، جھوٹے مقدمات ہیں یہ جان بوجھ کے کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے یہ بھی کہا کہ مجموعی طور پر تمام کیسز کے حوالے سے ہماری پٹیشن تیار ہو گئی ہے،عدالت کو رانا ثناء اللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے صرف اسلام آباد کے 500ورکروں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے خلاف سارے مقدمات نیب کے تھے نیب کا سب کو پتا ہے ہمارے دور حکومت میں کسی پر مقدمات نہیں بنائے گئے۔
Load/Hide Comments



