چادر چاردیواری کی پامالی اس نالائق نگران حکومت کا وطیرہ بن چکی ہے،فرخ حبیب

جڑانوالہ (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چادر چاردیواری کی پامالی اس نالائق نگران حکومت کا وطیرہ بن چکی ہے، میری غیرموجودگی میں میری فیملی اور سسرال میں موجود خواتین کو ہراساں کیا گیا۔ فرخ حبیب نے آن لائن سے گفتگو میں کہا کہ چادر اور چار دیواری کی پامالی اس نالائق نگران حکومت کا وطیرہ بن چکی ہے۔میری غیر موجودگی میں یہ میری فیملی اور سسرال میں موجود خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہماری حقیقی آزادی کی جنگ عمران خان کے سنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔