زلزلے کے بعد اسلام آباد کی عمار رتوں کا سروے کرنے کے احکامات جاری

اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)نے اسلام آباد میں زلزلے کے بعد تمام عمار رتوں کا سروے 24 گھنٹے میں کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کے روز چیئرمین سی ڈی اے نے گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے اسلام آباد میں جن عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اس کا سروے کرنے کی ہدایات دی ہیں اور سروے 24 گھنٹے میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی ہے جس کے بعد بلڈنگ کنٹرول ایجنسی شہر میں زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کی نشاندہی کرے گی تمام عمارتوں بالخصوص سیکٹر E-11میں موجود ایسی عمارتوں کی نشاندہی کی جائے جن کو نقصان پہنچا ہے چیئرمین سی ڈی اے نے یہ سروے فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایات کی ہیں اس حوالے سے رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گیئں