اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کے کیس میں اے سی شالیمار کی عمران خان کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کو سات اپریل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے سے متعلق معاملے کی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے عدالت نے فائل گم ہونے والے کیس کے ساتھ اس کیس کو منسلک کردیا د وران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ توشہ خانہ فائل گم ہونے کے کیس کے ساتھ یہ منسلک کریں۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدالت کا حکم تھا عمران خان امن و امان کی صورتحال پیدا نہیں کریں گے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس اور جوڈیشل کمپلیکس پر پتھراؤ کیاپی ٹی آئی کارکنان کے پتھراو کی وجہ سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے پولیس نے عدالتی حکم کے مطابق سیکورٹی انتظامات کیے تھے،عمران خان نے 17 مارچ کا عدالت کا ایک حکم بھی نہیں مانا درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کو طلب کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے عدالت نے کیس کی سماعت 7 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments



