کراچی (آن لائن) کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں فائرنگ سے مسجدکے مہتمم جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مولانا عبدالقیوم صوفی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے، مقتول جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹرگلستان جوہرکے مہتمم بھی تھے۔پولیس کے مطابق مقتول نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔
Load/Hide Comments



