لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے مینار پاکستان لاہور جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر ڈی سی لاہور کے بیان پر کارروائی آج بروز بدھ تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امیتاز کی درخواست پر سماعت کی۔ منگل کو سماعت پر عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر لاہور ڈاکٹر رافعہ حیدر عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے جلسے کی اجازت سے متعلق دو درخواستیں موصول ہوئیں ہیں،پی ٹی آئی نے پہلے 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی جبکہ دوسری درخواست میں جلسہ 26 مارچ کو کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی درخواست پر آج شام متعلقہ حکام سے میٹنگ ہے۔ میٹنگ کے بعد جلسے کی اجازت کے حوالے سے پی ٹی آئی کو آگاہ کردیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کے بیان پر عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 22 مارچ تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments



