اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ دو دنوں سے تحریک انصاف کے 500 سے زائد ارکان حراست میں لے لیے گئے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے ہیں.
Load/Hide Comments



