محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ کی شکل میں جلاد اور قاتل بنا ہوا ہے،فرخ حبیب

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ کی شکل میں جلاد اور قاتل بنا ہوا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی دھمکیاں دے رہا ہے پولیس کو تشدد کے حوالے سے فری ہینڈ دے دیا ہے،کیا محسن نقوی قتل و غارت چاہتا ہے؟الیکشن کمیشن کو چاہئے فوری طور پر محسن نقوی کے خلاف ایکشن لے کر اسے فارغ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ پولیس سے کہتا ہوں محسن نقوی کے غیر قانونی احکامات پر عمل درآمد نہ کریں،محسن نقوی تو چلا جائے گا مگر اسکی لاقانونیت کا بوجھ پولیس کو اٹھانا پڑے گا۔