عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو جی 11 جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے بھی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بتایا بیرسٹر حسان نیازی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر سے ایس پی نوشیرواں نے اپنی تحویل میں لیا جبکہ حسان نیازی کو عدالت ضمانت قبل از گرفتاری دے چکی تھی۔