عوام مردم شماری کرنے والے عملے کے ساتھ تعاون کرے، یہ قومی فریضہ ہے،ماہر معاشیات مزمل اسلم

کراچی (آن لائن)ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ عوام مردم شماری کرنے والے عملے کے ساتھ تعاون کرے، یہ قومی فریضہ ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ صاحب میرے ساتھ کافی تعاون کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہی علاقے میں جب یہ لوگ جاتے ہیں تو لوگوں کا برتا بہت برا ہوتا ہے، کوئی کہتا ہے کہ گیٹ کو ہاتھ نہیں لگا، نیند کیوں خراب کر رہے ہو۔مزمل اسلم نے کہا کہ یہ قومی فریضہ ادا کرنے آئے ہیں تو کیسے پتا لگے گا کہ اس ملک کی شہر کی محلے کی آبادی کتنی ہے؟ اور پھر منصفانہ الیکشن نہیں ہونگے، پھر لوگ شور کریں گے چیخیں ماریں گے۔مردم شماری کے عملے نے کہا کہ ایک صاحب نے مجھے کہا کہ اگر گیٹ پر آئے تو آپ کو گولی مار دوں گا، آپ کی حد صرف روڈ ہے، ہم نے کہا کہ ہم ٹیچر حضرات ہیں، لوگوں کا رویہ بہت برا تھا.