اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان عزت آبرو والا شخص ہو تو جرات کرے باہر نکلے اور گرفتار ہو۔ زمان پارک میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر ردِعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پولیس صبر سے کام لے رہی ہے کہ جا نی نقصان نہ ہو ورنہ گرفتاری مشکل نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے جانی نقصان ہو تاکہ وہ لاشوں پر سیاست کرے۔عزت آبرو والا شخص ہو تو جرات کرے باہر نکلے اور گرفتار ہو۔ہمت اور دلیری نواز شریف سے ادھار مانگ لے جو لندن سے گرفتاری دینے آ گیا تھا۔
Load/Hide Comments



