اسلام آباد (آن لائن)مارچ پولیو مہم کا پہلا مرحلہ جاری ہے ترجمان وزارت صحت کے مطابق پہلے مرحلے میں مہم 13 مارچ سے جاری ہے -مہم 17 مارچ تک ہو گی-وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ضرور قطرے پلوائیں پہلے مرحلے میں پنجاب کے 13 اضلاع، سندھ کے 16 اضلاع اور اسلام آباد میں مہم جاری ہے۔ فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ تعاون کریں -مطلوبہ ہدف والدین کے تعاون سے حاصل کرسکتے ہیں -پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارھے ہیں -کسی بھی قسم کی شکایت یا معلومات کے 1166 پر رابط کریں –
Load/Hide Comments



