اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ منافق،بدیانت،توشہ خانہ چور عمران نیازی ملک میں خانہ جنگی،اور افرا تفری چاہتا ہے، حکومت کا عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ان پر توہین جج کا کیس ہے،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں دہشتگردوں کا ٹولہ ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت کا عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ان پر توہین جج کا کیس ہے اور عدالت نے ہی ان کے وارنٹ گرفتاری جار ی کیئے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے کہ جو ڈر گیا، وہ مر گیا، دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر یہ تاثر دے رہا ہے کہ حکومت اسے گرفتار کر رہی ہے، میڈیا کو عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ لوگوں کو بتانا چاہئے، گلگت بلتستان کی فورس کو استعمال کر کے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے سر پھاڑے جا رہے ہیں، پولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے، پولیس عدالتی احکامات پر ایک مجرم کوگرفتار کر رہی ہے، اپنے آپ کو بہادر خان کہنے والا شخص آج چارپائی کے نیچے چھپ کر بیٹھا ہے، انہوں نے تو امریکہ سے مقابلہ کرنا تھا، واضح کرنا چاہتی ہوں کہ عمران خان مجرم ہے، اسے عدالت نے طلب کر رکھا ہے، عدالت اگر اس شخص کو آئین شکنی پر گرفتار کرتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا جب اس نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے قومی اسمبلی تحلیل کی، عدالت اس کو 25 مئی کو گرفتار کرنے کا حکم دیتی جس دن اس نے ملک میں افراتفری مچائی اور لاشیں گرائیں، عدالت اس دن گرفتاری کا حکم دیتی جب ان کے عہدیدار کے گھر کی چھت سے پولیس والے کو گولی لگی، عدالت اسے اس وقت گرفتار کرتی جب یہ شخص عدالت پر جتھے کے ساتھ حملہ آور ہوا، پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں، یہ دہشت گردوں کا ٹولہ ہے، اس وقت تک 65 پولیس اور رینجرز کے اہلکار زخمی ہو کر ہسپتال میں داخل ہیں، زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کیا کسی کے بچے نہیں ہیں۔ پولیس عدالت کے کہنے پر کارروائی کر رہی ہے اور انہیں مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص صرف انسانی مورچے کو استعمال کر رہا ہے، ، مجرم پولیس کے ڈر سے بھاگ رہا ہے، پی ٹی آئی کے 4سالہ سیاسی دور میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا،عمران خان کی سیاست کی موت ہوچکی ہے ، یہ شخص ریلی نکالنے کیلئے تیار ہے لیکن عدالت جانے کیلئے تیار نہیں ہے، عمران خان نے جتھوں کے ساتھ عدالت پر دھاوا بولا،پولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں وہ نہتے تھے لیکن پی ٹی آئی کے ڈنڈہ برداروں نے پولیس کو ڈنڈے مارے،عدالت کا حکم ہے عمران خان کو گرفتار کیاجائے، کل سے جو میڈیا پر میراتھن ریس کی ٹرانسمیشن دکھائی جارہی ہے اسکا جواب دیناہوگا، میڈیا کو بھی چاہئے کہ اس میراتھن کے اصل حقائق عوام کو بتائے،،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے تو گرفتاریا ں دی لیکن آپ تو چوہے کی طرح بل میں چھپ کربیٹھے ہیں۔
Load/Hide Comments



