لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پوری قوم نے دیکھا کہ عمران خان ایک بزدل آدمی ہے، یہی وارنٹ میرے ہوتے تو اب تک گرفتار کر لیا گیاہوتا، یہ فیصلہ ہوجانا چاہیے کہ رٹ آف دی سٹیٹ رہنی ہے کہ نہیں، اگر یہ مثال اس ملک میں بن گئی تو ہر مجرم اسی طرح اپنا دفاع کرے گا، اس ملک میں دوہرا نظام عدل چل نہیں سکتا، عمران خان کی گرفتاری سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، عمران خان عدلیہ کا لاڈلا ہے وہ چاہتا ہے کہ اس پر فرد جرم نہ لگے۔ ان خیالات کا اظہار عطااللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی وارنٹ کے باوجود قومی لیڈر ہونے کا دعویدار عمران خان گرفتاری سے بچنے کے لیے زمین آسمان ایک کر رہا ہے، عمران خان چوہوں کی طرح چھپا ہوا، شبلی فراز کی بات پر حیرانی ہوئی،سارے پاکستان کو پتہ ہے کہ عمران خان زمان پارک میں روپوش ہے، پولیس آتی ہے تو عمران خان باتھ روم لاک کر لیتے ہیں، عمران خان کم حوصلہ انسان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اباد کے پولیس افسر کو زخمی کرنا قابل مذمت ہے، زمان پارک میں گلگت بلتستان کی پولیس ہونا مناسب بات نہیں، عمران خان عدالتی کارروائی کا سامنا کریں، عمران خان عدالتوں کے لیے بیمار میں ریلی کے لیے نہیں، ہماری پوری پارٹی نے جیلیں کاٹیں ناکردہ گناہوں کی سزا بھگتی.
Load/Hide Comments



