جڑانوالہ (آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی عمران خان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ نے پنجاب الیکشن سے متعلق جڑانوالہ میں پیپلزپارٹی رہنماؤں سے مشاورت میں کہاکہ عمران خان حکومت میں رہ جاتا تو آج پاکستان ڈیفالٹ کرچکا ہوتا، عمران خان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔پیپلزپارٹی کی ملکی معیشت پر کڑی نظر ہے۔ مشکل فیصلے کرنا مجبوری تھی کیونکہ عمران خا ن نے معیشت کو تباہ کردیا ہے۔
Load/Hide Comments



