پی ایس ایل کا بہانا بنا کر نگراں حکومت کا پابندی لگا نا دو عدالتوں کی کھلی توہین ہے،بابر اعوان

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل ڈاکٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا بہانا بنا کر نگراں حکومت کا پابندی لگا نا دو عدالتوں کی کھلی توہین ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا بہانا بنا کر نگراں حکومت نے پابندی لگا دی جوکہ دو عدالتوں کی کھلی توہین ہے۔ سپریم کورٹ نے 90 دنوں میں انتخابات کا حکم دیا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن انتخابات ممکن بنانے کے لیے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پہلی ریلی میں ظل شاہ کی موت ہوئی، ظل شاہ اور ارشد شریف کے موت میں ایک ہی طریقہ واردات استعمال ہوا۔