وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام کی ملاقات

لاہور (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے مشیر وزیراعظم برائے قومی ورثہ و ثقافت و سیاسی امور انجینئر امیر مقام کو ہدایت کی خیبر پختونخواہ میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مشیر وزیراعظم برائے قومی ورثہ, ثقافت و سیاسی امور انجنیئر امیر مقام نے ملاقات کی، ملاقات میں قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے امور پر بات چیت سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کو خیبر پختونخواہ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفننگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر مقام کو ہدایت کی خیبر پختونخواہ میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے اور رابطوں کو موثر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا ذمہ دارنہ استعمال کیا جائے۔وزیراعظم نے امیر مقام کی پارٹی کو نچلی سطح تک منظم کرنے کے لیے کیئے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔