اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو دریشن معاشی اور ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے عمل میں عوام کی شمولیت نا گزیر ہے۔ اتوار کے روز وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی جو “پاکستان کو کیسے بدلا جا سکتا ہے؟” کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی اور ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے عمل میں عوام کی بھرپور شرکت بہت ضروری ہے۔ انہوں نے سیمینار کے انعقاد پر پائیڈ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع ہمیں ملک کے معاشی چیلنجز کو عوام تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پالیسیز بنانے کے عمل میں عوام کی شرکت نہیں ہو گی تب تک وہ کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ وفاقی وزیر نے کہا موجودہ دور ٹیکنالوجی کے ذریعے بہت ذیادہ تبدیلیاں لا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے سے زراعت کے انداز بدلے جا رہے ہیں اور ذرائع پیداوار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments



