اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی کا کام 90 روز میں الیکشن کرانا اور گھر جانا ہے۔ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ محسن نقوی سرپرستوں کے اشاروں پر قانون، جمہوریت کی قبریں گھودنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم نگراں وزیرِ اعلیٰ سے علی بلال عرف ظلِ شاہ کے قتل سمیت آئین شکنی کی ہر واردات کا حساب لے گی۔پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ اگر ظلِ شاہ شہید کو حادثہ پیش آیا تو ہم پر قتل کا پرچہ کیوں کاٹا؟ایک بیان میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ ظالمو! ظل شاہ کے جسم پر 26 زخم ہیں، جو زخم پوسٹ مارٹم میں ہیں وہ ٹریفک حادثے میں نہیں لگ سکتے۔اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنا ہے تو نواز، زرداری اور مولانا سے مشورہ کر لو، وہ ماہر ہیں۔
Load/Hide Comments



