اسلام آباد(آن لائن)ہلال ِاحمر پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی خدمت کا سلسلہ جاری، رمضان المبارک میں ہزاروں گھرانوں کو”فوڈ پارسل“ کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کو ہے۔لاڑکانہ، قمر شہدادکوٹ، دادو، نوشہرو فیروز اور خیرپورکے متاثرین سیلاب کی ہلالِ احمر کی بی آر آئی ٹیمیں رجسٹریشن کررہی ہیں۔ رمضان سے قبل ہزاروں گھرانوں کو 51 کلوگرام کا فوڈ پارسل ہلال ِاحمر کے اس مشن کا حصہ ہے جس میں عہد کیا گیا تھا کہ ہلالِ احمرآخری متاثرہ گھرانے کی بحالی تک فیلڈ میں رہے گا۔چیئرمین ہلالِ احمر سردار شاہد احمد لغاری نے اِ س عزم کا اظہار کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کواپنا فریضہ سمجھا ہے اور رمضان المبارک سے قبل ہزاروں گھرانوں میں راشن کی تقسیم ہلال ِاحمر پاکستان کی کمٹمنٹ کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحالی اور تعمیر نو میں بھی ہلال ِاحمر اپنا بھرپور حصہ ڈالے گا۔
Load/Hide Comments



