اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے بجلی صارفین پر 335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹاضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی،نیپرا اتھارٹی 16 مارچ کو حکومتی درخواست پر سماعت کرے گی۔حکومت نے بجلی صارفین پر 335 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے اور اس حوالے سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپر ا میں دائر کردی ہے۔ حکومتی درخواست میں نومبر2023 سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج،جولائی سے 30 اکتوبر تک 43 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے ،جولائی سے اکتوبر تک 300 یونٹ سے زائد والے صارفین کے لئے 3 روپے 23 کا سرچارج عائد کرنے اور نومبر2023 سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔گھریلو صنعتی زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر اصافی سرچارج کا اطلاق ہوگا۔؎؎وفاقی حکومت اس سے قبل 3 روپے 39 پیسے اضافی سرچارج کی درخواست کرچکی ہے جبکہ 3 روپے 39 پیسے اضافی سرچارج کی درخواست پر فیصلہ تاحال جاری نہیں ہوا ،نیپرا نے سرچارج کے نفاذِ سے متعلق حکومت سے قانونی رائے مانگی ہے، حکومتی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے عائد سرچارج ضروریات پوری کرنے کے لئے ناکافی ہے۔نیپرا اتھارٹی 16 مارچ کو حکومتی درخواست پر سماعت کرے گی.
Load/Hide Comments



